انٹر نیشنل

اسرائیل کا غزہ پر تازہ حملہ 73 فلسطینی جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی

نئی دہلی ۔ ہفتے کی شام دیر گئے قابض صیہونی فوج نے غزہ میں بےگھرافراد کا ایک نیا خونی قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ کے سکینہ اسکوائر پر بمباری کی

 

جس کے نتیجے تقریباً 73 شہری شہید اور 100 زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ پراجیکٹ پر شدید حملے کیے اورکئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ جس کے نتیجے میں 73 کے قریب شہری شہید اور بیسییوں زخمی ہو گئے، جب کہ متعدد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ بیت لاھیہ پراجیکٹ میں الشریف، الداریوی، عبید، الہندی اور الکحلوت کے خاندانوں پر مشتمل رہائشی گھروں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

ہولناک تباہی اور بمباری کے باعث درجنوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔درایں اثنا کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نےبتایا کہ ہسپتال میں مزید زخمیوں کے لیے گنجائش ختم اور طبی سامان ختم ہوچکا ہے۔ابو صفیہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم زخمیوں کے علاج میں ناکام ہیں اور بہت سے زخمی بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ملبے تلے درجنوں لاپتہ افراد موجود ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے پاس انہیں نکالنے کے لیے کسی قسم کی سہولت موجود نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیلی فوج واضح طور پر نسلی تطہیر، فلسطینیوں کو مکمل طور پرختم کرنے کی اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بار شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ہولناک قتل عام کیا گیا ہے۔

 

یہ نیا قتل عام شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں صحت کے نظام کو ختم کرنے کےموقعے پر کیا گیا ہے۔ اس میں وقت تقریباً 400,000 افراد آباد ہیں، قابض فوج نے ہسپتالوں کو فوری طور پر خالی کرنے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button