انٹر نیشنل

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے، جنگ بندی کے باوجود غزہ میں تباہی جاری

اسرائیلی فورسس نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین پر دوبارہ حملے کیے ہیں۔ غزہ شہر کو نشانہ بنا کر اسرائیلی فوج نے غزہ اور خان یونس میں راکٹ داغے۔

 

ان حملوں میں تقریباً 25 افراد ہلاک اور 77 زخمی ہوئے،  نیوز ایجنسی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسس کے مطابق، یہ حملے زیادہ گنجان آبادی والے علاقوں میں ہونے کی وجہ سے اموات زیادہ ہوئیں۔ اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا مقصد حماس کے دہشت گرد عناصر کو ان کے حملوں سے روکنا تھا۔

 

ادھر لبنان پر بھی اسرائیل نے جارحانہ کارروائیاں شروع کیں، جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی۔ اس حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے،  لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے الجزیرہ نے اس کی اطلاع دی ۔ اسرائیل نے کہا کہ یہ فضائی اور ڈرون حملے خاص طور پر حماس اور حزب اللہ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لئے کیے گئے۔

 

امریکہ کے ثالثی کردار سے قائم جنگ بندی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پٹی پر مسلسل حملے کیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، اب تک 393 حملے کئے جا چکے ہیں، جن میں تقریباً 280 افراد ہلاک اور تقریباً 672 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button