انٹر نیشنل

ایران کے اہم سیکوریٹی رہنما علی لاریجانی کو نشانہ بنانے اسرائیل کا دعویٰ

نئی دہلی : اسرائیل کی فوج کی جانب سے اب ایک بیان میں ایران کے اہم سکیورٹی رہنما علی لاریجانی کو فضائی حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی جا رہی ہے تاہم ایران نے اس پر ردعمل نہیں دیا ۔

 

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ اعلیٰ ایرانی سکیورٹی اہلکار علی لاریجانی کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ علی لاریجانی جلد ہی ایک پیغام جاری کریں گے۔

 

اسرائیلی فوج نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی۔اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق علی لاریجانی کے خلاف کارروائی رات گئے کی گئی

 

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لاریجانی اس حملے میں زخمی ہوئے یا ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی حکام نے صرف ہدف بنائے جانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button