انٹر نیشنل

اسرائیل ڈیفنس فورس میں تاریخ ساز تقرری: کیپٹن ایلا پہلی مسلم عرب خاتون عربی ترجمان مقرر

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ اسرائیل سے تعلق رکھنے والی مسلم عرب خاتون کیپٹن ایلا نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اب تک عربی زبان کی ترجمان کے فرائض انجام دینے والے کرنل آویخائے ادرعی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہی ہیں۔ اس تقرر کے ساتھ ہی کیپٹن ایلا آئی ڈی ایف کی تاریخ میں اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

 

کیپٹن ایلا کا سفر نہایت متاثر کن بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے ابتدا میں ایک ہاسپٹل میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں، بعد ازاں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ابتدائی مرحلے میں انہوں نے اپنی فوجی خدمات کو گھر والوں سے بھی خفیہ رکھا۔

 

اسرائیلی نیوز رپورٹ کے مطابق فی الوقت سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اسرائیل کے خلاف جاری مہمات کا مؤثر جواب دینے میں کیپٹن ایلا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حقائق کو عالمی سطح پر پیش کرنے والی بااثر شخصیات میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج میں اعلیٰ ترین سطح تک پہنچنے والی مسلم خاتون کے طور پر کیپٹن ایلا کو خاص شناخت حاصل ہوئی ہے۔

 

وہ نہ صرف ایک فوجی افسر کے طور پر بلکہ اپنی مضبوط ابلاغی صلاحیتوں کے ذریعے غلط معلومات کے تدارک میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی تقرری بین الاقوامی سطح پر بحث اور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button