انٹر نیشنل

اسرائیل بین القوامی تائید کھو رہا ہے۔ امریکہ کے صدرکا رد عمل

نئی دہلی: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پراندھا دھند بمباری کی وجہ سے بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔

 

امریکہ کے صدر نے غیر معمولی طور پر سخت الفاظ کا استعمال ایک ایسے وقت کیا جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر روک دینے کی حمایت میں بھاری اکثریت سے ووٹ دئیے گئے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی 192 رکنی جنرل اسمبلی میں قرار داد کے اس مسودہ کو منظوری دی گئی جسے مصر نے پیش کیا تھا۔ 153 ممالک نے قرار داد کے حق میں جبکہ امریکہ، اسرائیل اور آسٹریلیا سمیت دس ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

 

ارجنٹینیا، یوکرین اور جرمنی سمیت 23 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button