انٹر نیشنل

اسرائیل نے غزہ کے مکمل محاصرہ کا حکم دے دیا۔800 اسرائیلی ہلاک،تاحال غزہ پٹی میں ایک ہزار 300 جاں بحق۔ایک لاکھ سے زائد بے گھر

نئی دہلی:اسرائیل کے وزیر دفاع Yoav Gallant نے آج غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے۔ Gallant نے کہا کہ نئے اقدامات سے برقی کاٹ دی جائے گی اور یہاں کھانا اور ایندھن داخل ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

 

اسی دوران غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 300 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جبکہ دو ہزار دو سو سے زیادہ زخمی ہیں۔

 

اُدھر غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن سے غزہ پٹی پر ہوئے اسرائیلی میزائلوں کے حملوں کے نتیجے میں 511 افراد ہلاک اور دو ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اُس کے 9 شہری اسرائیل میں مارے گئے ہیں۔

 

ایک بیان میں وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اپنے اسرائیلی اہلکاروں کے ساتھ مستقبل رابطے میں ہے۔انگلینڈ کے میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ اُس کے 10 سے زیادہ شہریوں کے متعلق خدشہ ہے کہ وہ اِس واقعے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں یا لاپتہ ہیں۔

 

کم از کم 10 نیپالی باشندے بھی فلسطین کے ملیٹنٹ گروپ حماس کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ نیپال کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حملوں میں چار نیپالی زخمی بھی ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button