انٹر نیشنل

اسرائیل کے حملہ میں حماس لیڈر یحیئ سنور کے بھائی محمد سنور شہید

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں حماس کے ایک خفیہ مرکز پر بمباری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں حماس کے ایک اہم لیڈر محمد سنوار شہید ہو گئے، جو حماس لیڈر یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

مقامی اطلاعات کے مطابق حماس کا یہ مرکز خان یونس کے ایک یوروپی ہاسپٹل کے نیچے قائم تھا۔ جب اسرائیلی طیارے وہاں پر پرواز کر رہے تھے، تب تھوڑی ہی دیر میں ہاسپٹل کے زیرزمین حصے سے دھواں اٹھنے لگا۔

 

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تقریباً 28 عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ہمیں موقع پر 28 نعشیں ملی ہیں۔

 

ادھر اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک حماس ہتھیار نہیں ڈالتی اور یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا نہیں کرتی، حملے جاری رہیں گے۔ حماس نے بھی جواب دیا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بند نہیں کرتا، وہ نہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی یرغمالیوں کو چھوڑے گی۔

 

محمد سنوار حماس کے فوجی شعبے میں کافی عرصے سے سرگرم تھے اور ان کا نام تنظیم کی قیادت کے لیے بھی لیا جاتا تھا۔ وہ زیادہ تر عوام کے سامنے نہیں آتے تھے اور کئی بار اسرائیلی حملوں سے بچ نکلے تھے۔ اب اسرائیلی فوج ان کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button