اسرائیلی فوج نے فلسطینی عازمین حج کی گاڑی کو بنایا نشانہ

نئی دہلی ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عازمینِ حج کی بس کو دانستہ طور پر اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ۔ رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ جانے کی تیاری کر رہے فلسطینی عازمین حج کی ایک منی بس کو اسرائیلی فوج کی ایک بڑے ٹرک نے ٹکر دے دی
جس کے نتیجے میں چند عازمین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق متاثرین حج کی ادائیگی کے لیے جنین سے روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں بس کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔فلسطینی حکام نے واقعے کو اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں
جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس حملے پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے اور اسے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔