انٹر نیشنل

ایران سپریم لیڈر کے جاں بحق ہونے کا اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے بیان کے بعد کہ "قوی امکان ہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ اب نہیں رہے” غیر مصدقہ رپورٹس سامنے آئیں کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بھی یہی دعوی کیا جا رہا ہے جس کی ایران نے تردید کی ہے۔

 

ادھر خبر رساں ادارے ایگزیؤس نے ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر نے امریکی حکام کو اطلاع دی کہ خامنہ ای ہفتے کی صبح اپنے دفتر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے۔

 

اسی طرح نیوز 12 اور ٹائمز آف اسرائیلی جیسے اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی حکام کے حوالے سے خامنہ ای کی ہلاکت کی خبریں نشر کی ہیں لیکن ایران کی جانب سے اس خبر کی تردید کی جا رہی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button