انٹر نیشنل

سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینا ہمارا فرض اور جائز حق ہے۔ صدر ایران

نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام کی شہادت پر شدید ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس "تاریخی جرم” کا بدلہ لینا ایران کا قومی فرض

 

اور بین الاقوامی سطح پر جائز حق ہے۔ اپنے ایک خصوصی تعزیتی بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں اور اس کا حکم دینے والوں سے انتقام لینے کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے رہنماؤں کے خون کا حساب لینے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اس مقصد کے حصول اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لیے ایران اپنی تمام تر عسکری، سیاسی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہماری ریڈ لائن عبور کر کے اپنے لیے تباہی کا راستہ چنا ہے۔صدر پزشکیان نے مرحوم رہنماؤں کے اہل خانہ اور سوگوار قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ قیادت کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق، صدر کے اس سخت بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے مزید پھیلنے اور ایران کی جانب سے کسی بڑے جوابی حملے کے خدشات یقینی ہو گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button