انٹر نیشنل

امریکی انتخابات میں ڈرامائی تبدیلیاں _ صدر امریکہ جوبائیڈن انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا کردیا اعلان

حیدرآباد _ 22 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اس وقت ڈرامائی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب امریکی صدارتی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔

 

جو بائیڈن نے ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو صدارتی انتخابات کی اگلی دعویدار قرار دیا ۔ بائیڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے ساتھی ڈیموکریٹس ان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کمزور امیدوار ثابت ہو رہے ہیں۔

 

جو بائیڈن نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک کو انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button