انٹر نیشنل

دوست ممالک ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ریاض کے این واصف

ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات بے حد مستحکم ہیں دونون ممالک کے درمیان ہر سطح پر تعلقات میں اضافہ اور تعاون کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق سعودی بری افواج اور انڈین آرمی کے مابین جمعہ کو مشترکہ مشقوں “سدا کوآرڈینیشن” کا آغاز ہوا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ مشقوں کا مقصد افواج کی جنگی استعداد کار بڑھانا اور غیر روایتی جنگ کے شعبے میں معلومات اور تجربات کا تبادلہ ہے۔

 

علاوہ ازیں سرچ آپریشن، چھاپوں، جاسوسی ونگرانی، یرغمالیوں کو آزاد کرانے، نشانہ بازی اور زخمیوں کو نکالنے کی فرضی تربیتی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button