انٹر نیشنل

کابل میں ایک ہاسپٹل پر پاکستان کا فضائی حملہ، 400 افراد ہلاک – سینکڑوں زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہاسپٹل پر مبینہ فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک اور تقریباً 250 زخمی ہوگئے۔ یہ دعویٰ طالبان حکومت کے ترجمان نے کیا ہے۔

 

طالبان حکومت کے مطابق پاکستانی فضائی حملے میں ہاسپٹل کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ کابل کے نویں پولیس ڈسٹرکٹ میں قائم منشیات کے عادی افراد کے علاج کے مرکز پر کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مریض زیرِ علاج تھے۔

 

ترجمان کے مطابق پاکستانی فوجی حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن ہاسپٹل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاج کے لیے داخل معتادین سمیت کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے تمام انسانی اصولوں کے خلاف اور انسانیت کے خلاف جرم سمجھتے ہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان نے افغان حکومت کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں کسی ہاسپٹل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

 

یہ مبینہ حملہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان میں چار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ پڑوسی ممالک کے درمیان حالیہ برسوں کی شدید ترین جھڑپیں تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button