انٹر نیشنل

امریکہ میں کرناٹک کا طالب علم لاپتہ

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے 22 سالہ ساکیت سرینواسیہ 9 فروری سے امریکہ سے لاپتہ ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ساکیت امریکہ کے کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

اطلاعات کے مطابق انہیں آخری بار کیمپس سے چند کلومیٹر دور لیک انجا کے قریب دیکھا گیا تھا۔ وہاں ان کا پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ موجود بیگ پولیس نے برآمد کیا ہے۔ساکیت کی تلاش کے لیے مقامی حکام اور ان کے دوست مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس واقعے پر سان فرانسسکو میں

 

 

بھارتی سفارتخانہ نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ وہ ساکیت کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ سفارتخانہ نے امریکی حکام سے بھی مسلسل رابطہ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button