انٹر نیشنل

خالدہ ضیاء کی کل تدفین۔ ہندوستان کی جانب سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر ہوں گے شریک

خالدہ ضیاء کی کل تدفین۔ ہندوستان کی جانب سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر ہوں گے شریک

 

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور ’بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی‘ کی سربراہ خالدہ ضیا کا آج علی الصبح انتقال ہو گیا۔

 

ان کی نمازِ جنازہ 31 دسمبر کو بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات خالدہ ضیا کی تدفین میں شرکت کرنے بنگلہ دیش پہنچ رہےہیں۔

 

ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر بنگلہ دیش جانے والے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر چہارشنبہ کو بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ پہنچیں گے جہاں خالدہ ضیا کی تدفین ہوگی۔

 

نمازِ جنازہ ظہر کی نماز کے بعد نیشنل پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ اور اس سے ملحق مانک میا ایونیو پر ادا کی جائے گی۔ انھیں ان کے شوہر ضیاء الرحمن کی قبر کے پاس دفن کیا جائے گا۔

 

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ حکومت جنازہ اور تدفین کے عمل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ خالدہ ضیا کے انتقال پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔

 

انھوں نے 30 دسمبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ خالدہ ضیا کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ میں شامل تصویریں 2015 کی بتائی گئی ہیں۔

 

پی ایم مودی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بی این پی چیف بیگم خالدہ ضیا کے انتقال کی خبر سن کر بہت غم ہوا۔ ہم ان کے غمزدہ گھر والوں اور بنگلہ دیش کے سبھی لوگوں کے تئیں اپنی گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔‘‘

خالدہ ضیاء کی کل تدفین۔ ہندوستان کی جانب سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر ہوں گے شریک

 

متعلقہ خبریں

Back to top button