انٹر نیشنل
کویت کو تاحال 234 میزائلوں اور 422 ڈرون حملوں کا سامنا

نئی دہلی ۔ کویت کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک ملک کو 234 میزائلوں اور 422 ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری اور رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی، کویتی مسلح افواج کے دو اہلکار اور سرحدی محافظ فورس کے دو اہلکار شامل ہیں۔
بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈرون حملوں کے باعث ایک سرکاری ٹاور اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں
مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں کر لیا گیا ہے۔



