انٹر نیشنل

کویت میں نماز تراویح معطل اور قطر میں رمضان کے خصوصی پروگرامس پر روک

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران کی کارروائی کے بعد کویت کی وزارتِ امورِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تمام مساجد میں تراویح کی نماز فی الحال معطل رہے گی اور نئی ہدایت تک دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔ایران نے کویت کے ایرپورٹ پر بھی میزائل داغہ ہے جس کے بعد ایرپورٹ سے پروازیں معطل کردی گئیں

 

اسی طرح قطر نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں تمام عوامی تقریبات، اجتماعات اور ہوٹلوں و سیاحتی مقامات پر تفریحی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ رمضان کے دوران ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز میں عام طور پر منعقد کیے جانے والے افطار اور خصوصی رمضان ٹینٹس بھی فی الحال بند رہیں گے، خواہ وہ کمپنیوں، سرکاری اداروں یا عوام کے لیے ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button