انٹر نیشنل

“ایل پی جی ٹینکر ‘شیوالک’ آبنائے ہرمز عبور کرکے بہ حفاظت ہندوستان پہنچ گیا

نئی دہلی: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ملک میں ایندھن کی فراہمی کے بارے میں خدشات کے درمیان ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایل پی جی (LPG) لے کر آنے والا “شیوالک” ٹینکر پیر کے روز بھارت پہنچ گیا۔

 

یہ آج شام گجرات کے مُندرا بندرگاہ پر پہنچا۔ قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں تقریباً 45 ہزار میٹرک ٹن گیس بھارت لائی گئی ہے۔اس سے پہلے شپنگ وزارت کے خصوصی سکریٹری راجیش کمار سنہا نے بتایا تھا کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کر کے آج شام بھارت پہنچ جائے گا۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 80 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آنے والا جہاز “جگ لاڈکی” منگل کو بھارت پہنچے گا۔ اس کے علاوہ خلیج فارس کے مغربی حصے میں اس وقت 22 بھارتی جہاز موجود ہیں اور ان میں سوار 616 ملاح محفوظ ہیں۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز کے دونوں جانب سینکڑوں جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔

 

تاہم ایران نے کہا ہے کہ اس راستے سے بھارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی سلسلے میں دو روز قبل بھارتی پرچم والے دو ایل پی جی جہاز محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔ان میں ایک “شیوالک” تھا اور دوسرا “نندا دیوی”۔

 

شیوالک اب بھارت پہنچ چکا ہے جبکہ “نندا دیوی” جلد ہی 45 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر بھارت پہنچنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button