کریم نگر میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہفتہ 3مئی کو احتجاجی ریالی

کریم نگر 2 / مئی مفتی یونس قاسمی کنوینر مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب کل جماعتی قائدیںن کے مشاورت کے بعد 3 / مئی بروز ہفتہ صبح 10 بجے تلنگانہ چوک کریم نگر سے کلکٹر یٹ کریم نگر تک زبردست احتجاجی ریالی نکالی جائے گی۔ اوقاف ترمیمی بل کے خلاف دستور بچاو احتجاجی ریلی میں تمام سیاسی پارٹیوں اور ملی رہنماؤں کی قیادت میں یہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ملی کل جماعتی ذمہ داران مولانا خواجہ علیم الدین نظامی ، مفتی غیاث محی الدین ، مفتی یونس قاسمی ، حافظ وسیم الدین ، مولانا شاہ محمد قادری ، حافظ محمد رضوان ، محمد خیر الدین ، سید غلام احمد حسین ، منصور توکلی ، محمد تاج الدین ، عبد الرحمن ، محمد منیب الدین ، حافظ ضیاء اللہ خان ، صہیب احمد خان ، محمد عباس سمیع ، محمد جمیل الدین ، غلام ربانی قادری، حفظ عبدالباری ایڈوکیٹ ، عبداللہ عاصم نے کریم نگر کے عوام الناس سے بلا لحاظ مذہب اس احتجاجی ریلی میں مئے دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔