انٹر نیشنل

میکسیکو میں منشیات کا خطرناک ڈان ایل مینچو ہلاک، ملک بھر میں تشدد بھڑک اٹھا

میکسیکو میں سب سے زیادہ مطلوب منشیات مافیا کا سرغنہ نیمیسو اوسیگیرا سروانتس المعروف ’’ایل مینچو‘‘ فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ اتوار کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج نے ایک ریاست کے علاقے میں اس کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔

 

کارروائی کے دوران اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد شدید جھڑپ ہوئی۔ اس دوران نیمیسو اوسیگیرا شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کرتے وقت دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق اس کے ساتھ اس کے 6 ساتھی بھی مارے گئے۔

 

نیمیسو اوسیگیرا سروانتس کئی برسوں سے ایک طاقتور منشیات گروہ کا سربراہ تھا اور بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اس کے سر پر کروڑوں روپے انعام مقرر تھا۔

 

اس کی ہلاکت کے بعد اس کے حامیوں نے مختلف علاقوں میں تشدد کیا۔ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، سڑکیں بند کر دی گئیں اور کئی مقامات پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے فوج اور سکیورٹی ملازمین کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امن و امان بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button