انٹر نیشنل

میکسیکو کے سوپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکہ — 23 ہلاکتیں، 12 زخمی

میکسیکو کے سوپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکہ — 23 ہلاکتیں، 12 زخمی

 

میکسیکو کے شہر ہیرموسیو (Hermosillo) میں واقع والڈو سوپر مارکیٹ میں  ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں 23 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔

 

ریاست کے گورنر الفونسو دُرازو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

گورنر الفونسو نے ایک ویڈیو پیغام میں اس سانحے کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

 

دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والے افراد کے گھر والوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گورنر الفونسو سے بات کی ہے اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button