مائیکرو سافٹ کا سرور ڈاون پوری دنیا متاثر۔ طیاروں کی اڑان پر پڑا اثر۔ آن لائن چیک ان بند۔ ونڈوز لیپ ٹاپ نہیں کررہے ہیں کام

نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے سرورز میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کا اثر پوری دنیا پر پڑا ہے۔ سب سے زیادہ اثر ایر پورٹس اور بینکوں پر نظر آرہا ہے۔ دنیا کے کئی بینکوں میں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈے سے طیارے ٹیک آف نہیں کر پا رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اسپائس جیٹ، عکاسہ ایرلائنس، انڈیگو سمیت کئی ایئرلائنس کو اپنے طیاروں کو گراؤنڈ کرنا پڑا اور فلائٹ آپریشن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان کی سب سے بڑی گھریلو ایئر لائنس انڈیگو نے نے کہا کہ پورے نیٹ ورک کے تمام سسٹم Azure کے ساتھ جاری مسئلہ سے متاثر ہیں۔ دہلی اور ممبئی ہوائی اڈوں پر چیک ان سمیت کئی آن لائن خدمات کام نہیں کر رہی ہیں۔ سرور کی خرابی کی وجہ سے بہت سے مسافرین ایرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک مسافر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ‘میں دبئی ایئرپورٹ پر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت سے پھنسا ہوا ہوں۔ چیک ان سرور ڈاؤن ہے، کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی۔ سفر مایوسی سے شروع ہوتا ہے۔ایئر انڈیا کے ایک مسافر نے بتایا کہ پائلٹ نے پرواز کے دوران اعلان کیا کہ ایئرلائن مسافروں کی تفصیلات حاصل کرنے سے قاصر ہے اور آیا تمام مسافر جہاز میں سوار تھے۔مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ میں اچانک خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے پوری دنیا کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے۔
صارفین کو مائیکروسافٹ 360، مائیکروسافٹ ونڈوز، مائیکروسافٹ ٹیمز، مائیکروسافٹ ایزور، مائیکروسافٹ اسٹور اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ سے چلنے والی خدمات میں مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز لیپ ٹاپ کام نہیں کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ایئر لائنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس تعلق سے شکایت کررہے ہیں۔