انٹر نیشنل

بیروت کے ہاسپٹل کے نیچے بنکر میں کئی ملین ڈالرس اور سونا چھپا کر رکھا گیا ہے۔ اسرائیل کا حزب اللہ کے تعلق سے سنسنی خیز دعویٰ

نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے تعلق سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بیروت کے ایک ہاسپٹل کے نیچے کئی ملین ڈالر اور سونا چھپا رکھا ہے۔ فی الحال وہ اس پر حملہ نہیں کرے گا کیونکہ پہلے وہ حزب اللہ کے مالی اڈوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 

اسرائیل کے الزام پر وضاحت پیش کرتے ہاسپٹل کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ یہاں صرف مریضوں کو شریک کیا جاتا ہے۔ ہسپتال سے وضاحت آ گئی اسرائیل کے الزامات کے بعد الصالح ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور شیعہ امل موومنٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے لبنانی قانون ساز فادی عالمہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ فادی عالم نے ان اسرائیلی الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں مریض شریک ہیں۔ کوئی بھی یہاں آکر دیکھ سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے سابق رہنما سید حسن نصر اللہ نے بنکر بنایا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت بنکر کے اندر کئی ملین ڈالر کی نقد رقم رکھی گئی ہے۔ ہجری نے کہا کہ میں لبنانی حکومت وہاں کے حکام اور بین الاقوامی تنظیموں سے کہتا ہوں کہ وہ حزب اللہ کو اس رقم کو دہشت پھیلانے اور اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button