انٹر نیشنل

حج کے رکن آعظم “وقوف عرفہ” کے لئے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں

ریاض۔کے این واصف

لاکھوں عازمین حج آج منگل 27 جون کو میدان عرفات میں حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔ حجاج مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں عبادات اور حج کا خطبہ سُن رہے ہیں۔الاخباریہ کے مطابق سعودی حکام کی میدان عرفات میں حجاج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ حجاج کے قافلے پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہی میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

 

 

حجاج میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامت کے ساتھ قصر ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک وقوف کریں گے۔سورج غروب ہوتے ہی حجاج کے قافلے مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔ نماز فجر کے بعد منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔

 

 

قبل ازیں منیٰ کی عارضی خیمہ بستی آباد ہوئی۔ 8 ذوالحجہ جسے عربی میں ’یوم ترویہ ‘ کہا جاتا ہے حجاج نے منی میں قیام کیا اور پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کے لیے روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button