انٹر نیشنل

ایران کا گرلز اسکول میزائل حملہ میں تباہ 57 طالبات جاں بحق

نئی دہلی: اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے حملوں اور ایران کے جوابی حملوں نے تباہی کی ایک نئی داستان رقم کرنی شروع کر دی ہے۔ ایران کے میناب شہر میں ایک گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ ہو گیا

 

ہے جس میں کم از کم 57 طالبات جں بحق ہو گئی ہیں۔ پہلے 5 طالبات کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں لیکن یہ تعداد بڑھ کر 36، پھر 40، اور اب 57 ہو چکی ہے۔  تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔ایران نے بھی کئی خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملہ کیا ہے جس نے جنگ کو شدت دے دی ہے۔

 

کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای میں ایک ہندوستانی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی جان ایران کے ذریعہ کیے گئے حملے میں گئی ہے۔

 

ایران نے سعودی عرب، قطر، اردن سمیت کئی ممالک میں ایسے مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں امریکی فوج موجود ہے۔ فوری طور پر نقصان کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے لیکن حملوں کی

 

نوعیت سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاکتیں بڑی تعداد میں ہوئی ہوں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button