انٹر نیشنل

مودی کی عمان، قطر اور کویت کے سربراہان سے بات چیت

حیدرآباد ۔نریندر مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی سخت مزمت کرتا ہے۔

 

دونوں قائدین نے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے اس چنوتی بھرے دورے میں قطری قیادت کے ذریعہ بھارتی برادری کی مسلسل حمایت اور حفاظت کے لیے ان کی ستائش بھی کی۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ’’قطر کے امیر، میرے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔ ہم قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔

 

ہم نے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔میں نے اس چنوتی بھرے دور میں قطر میں بھارتی برادری کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تحفظ کے لیے ان کی ستائش کی۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کی بحالی میں مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کویت میں بھارتی برادری کی حفاظت اور خیر و عافیت کو یقینی بنانے میں کویتی قیادت کے مسلسل تعاون کی بھی ستائش کی۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا‌’’کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بارآور گفتگو کی۔ بھارت نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل دورے میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

ہم علاقے میں امن اور استحکام کی بحالی میں بات چیت اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ کویت میں بھارتی برادری کے تحفظ اور خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لیے کویتی قیادت کی مسلسل حمایت کی ستائش کی۔‘‘

 

نریندر مودی نے سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر اظہارخیال کیا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے پائیدار سفارتی مصروفیت ضروری ہے۔

 

وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی بھی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛’’عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات کی اور مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے مستقل سفارتی رابطہ کاری ضروری ہے۔

 

بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button