انٹر نیشنل

مودی کی ایران کے صدر سے بات چیت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایران کے صدر کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ اس دوران وزیر اعظم نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا.

 

بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طویل مدتی علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے ۔ انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ بات بتائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی.

 

 

حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے بات چیت اور سفارت کاری کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button