جنرل نیوز

وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیان دن میں تارے دیکھنے کے مترادف۔ یوسف پٹیل جنرل سیکرٹری بی آر ایس کوہیر منڈل 

کوہیر _25اپریل(اردو لیکس) وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورے تلنگانہ کے موقع پر چیوڑلہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ریزرویشن کی برخاستگی اور تلنگانہ میں کے۔ سی آر حکومت کو بیدخل کرتے ہوئے تلنگانہ میں بی۔ جے۔ پی کا اقتدار حاصل کرنے کا خواب دن میں تارے دیکھنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوسف پٹیل جنرل سیکرٹری بی۔ آر۔ ایس کوہیر منڈل نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم ریزرویشن مسلمانوں کا دستوری حق ہے۔ اور مسلمانوں کوریزرویشن یونہی نہیں دیا گیا بلکہ زمینی سطح پر مرکزی حکومتوں اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی، و سیاسی پسماندگی کا جائزہ لینے کے لیے، رگھوناتھ مشرا کمیٹی و سچر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ ان کمیٹیوں نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ رپورٹ پیش کی کہ مسلمان تعلیمی، معاشی و سیاسی طور پر پسماندہ طبقات سی نیچے درجہ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اور استدلال پیش کیا کہ دستوری نقطہ نظر سے مسلم ریزرویشن فراہم کیا جاسکتا ہے۔

 

لیکن امیت شاہ کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی صرف تلنگانہ میں ہمہ فرقی ہم آہنکی اور چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راو کی قیادت میں سنہرا تلنگانہ اور امن و امان کی فضاء کے درمیان تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدار حاصل کرنے کا خواب کبھی پورا نہ ہوتے دیکھتے ہوئے بوکھلا ہٹ کا شکار ہوکر بی جے پی ہمیشہ کی طرح ہندو مسلم نفرت کا کارڈ کھیلتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ لیکن تلنگانہ کی عوام بی جے پی کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔ اور ائندہ انتخابات میں تلنگانہ کی عوام بی جے پی کو سبق سیکھاتے ہوئے، پھر تیسری مرتبہ بی۔ آر۔ ایس پارٹی کو اقتدار فراہم کرتے ہوئے عوام بی۔ آر۔ ایس حکومت سے آٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button