انٹر نیشنل
آبنائے ہرمز میں امریکی کا بڑا حملہ — ایران کے میزائل مراکز تباہ، عالمی تیل سپلائی خطرے میں
امریکی فوج نے منگل کے روز ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے میزائل مراکز کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ نے تقریباً 5000 پاؤنڈ وزنی بموں کے ساتھ ایران کے ساحلی علاقوں میں موجود میزائل سائٹس پر حملے کیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اینٹی شپ کروز میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا، جو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ یہ کارروائی “آپریشن ایپک فیوری” کے تحت کی گئی۔
ادھر آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث کئی ممالک کو تیل اور ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود ناٹو اور دیگر ممالک نے وہاں فوجی مدد بھیجنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔



