انٹر نیشنل

مراکش زلزلہ مہلوکین کی تعداد 2 ہزارسے بڑھ گئی سینکڑوں زخمی

نئی دہلی: مراقش میں آئے زلزلے سے ہوئی اموات بڑھ دوہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1400 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ رپورٹس کے مطابق راحت اور بچاو ٹیموں کو اُن دور دراز مقامات تک زخمیوں کو نکالنے کیلئے پہنچانا ابھی باقی ہے جہاں زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے اور جہاں زخمیوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔

 

ٹیموں کے وہاں پہنچنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کی رات آئے اس شدید زلزلے کا مرکز Atlas Mountain کے بہت کم آبادی والے علاقے میں مراقش کے جنوب مغرب میں تقریباً 71 کلومیٹر واقع تھا۔ چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ پچھلے 120 برسوں میں پہلی بار آیا ہے جس نے شمالی افریقی ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ زلزلے سے متاثر زیادہ تر زخمی افراد دور دراز علاقوں میں رہنے والے ہیں۔ متعدد لوگوں کے ابھی بھی زلزلے میں منہدم ہوئی پرانی اور زلزلے کی تاب نہ لاسکیں خستہ حال عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

 

وزیراعظم نریندرمودی، امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک، جرمن چانسلر اولاف شولز سمیت دیگر عالمی رہنماوں نے اس شدید زلزلے میں مرنے والوں کے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button