انٹر نیشنل

غزہ میں قریب 42 ہزار معذور ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں غزہ پٹی میں تقریبا 42,000 افراد معذور ہو چکے ہیں ۔غزہ پٹی میں اس وقت جاری تنازعے کی وجہ سے تقریبا 42000 افراد ایسے شدید

 

 

نوعیت کے زخموں سے دوچار ہوئے کہ ان کی زندگی بدل کر رہ گئی ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 2023 سے بعد سے زخمی ہونے والے کل 167.376 افرادمیں سے ایک چوتھائی لوگوں کو ایسے زخم لگےکہ ان کی زندگی پہلے جیسی نہیں

 

 

رہی۔تنظیم نے کل ایک بیان میں کہا کہ 5000 سے زیادہ لوگوں کے زخم اس نوعیت کے تھے کہ ان کے اعضاء کاٹنے پڑے ۔جیسے جیسے زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے طبی خدمات کی ا شد ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن صحت خدمات

 

 

کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 14 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ تنازعات سے پہلے ایک تہائی سے بھی کم اکائیاں کام کر رہی ہیں، جن میں سے کئی تقریباً بند ہونے کے دہانے پر ہیں ۔

 

 

ای ایم ٹیز اور صحت خدمات کے مشترکہ اداروں کی کوششوں کے باوجود کوئی بھی اسپتال مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ پٹی میں 66 ، 100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 168 ، 700 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button