نپیال میں ایک بار پھر تشدد ؛ نوجوان سڑکوں پر نکل پڑے – بارا ضلع میں کرفیو نافذ

نپیال میں ایک بار پھر تشدد ؛ نوجوان سڑکوں پر نکل پڑے – بارا ضلع میں کرفیو نافذ
نیپال میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے جب جین زی (Gen Z) نوجوانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔ سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے حامیوں اور نوجوان مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں کم از کم 10 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کشیدگی کے بعد حکام نے بارا ضلع میں کرفیو نافذ کردیا
عبوری وزیر اعظم سشیلہ کارکی نے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر پابندیوں، بدعنوانیوں اور حکومتی بے ضابطگیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جین زی احتجاج کے نتیجے میں کے پی شرما اولی نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد سشیلہ کارکی کی قیادت میں عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔ ملک میں عام انتخابات آئندہ سال مارچ میں متوقع ہیں۔



