انٹر نیشنل

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی  اور ڈونالڈ ٹرمپ کی اچانک ملاقات

نئی دہلی: نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اچانک ملاقات کی۔ حالیہ مہینوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نظریاتی اختلافات اور سیاسی کشیدگی

 

کے باوجود یہ ملاقات غیر متوقع طور پر سامنے آئی۔ خاص بات یہ رہی کہ یہ نشست کسی عوامی پروگرام کا حصہ نہیں تھی اور اس کی پیشگی تشہیر بھی نہیں کی گئی تھی۔

 

ممدانی نے اس ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک شہر میں زیادہ سے زیادہ رہائش گاہوں کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق شہر کو درپیش رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے

 

وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ سٹی ہال کی ترجمان انا بہر نے بتایا کہ میئر نے ایسے منصوبے پیش کیے ہیں جن کے تحت چند بڑی اسکیموں میں گزشتہ پچاس برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مکانات تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔

 

تاہم منصوبوں کے مقامات، دائرہ کار اور مالی وسائل کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button