انٹر نیشنل

ایران کے رہبر اعلیٰ شاید اب موجود نہیں، ایرانی عوام حکومت ختم کرنے نکلیں۔ نتن یاہو کے دعوے کی ایران نے تردید کردی

ایران کے رہبر اعلیٰ شاید اب موجود نہیں، ایرانی عوام حکومت ختم کرنے نکلیں: نتن یاہو

 

نئی دہلی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کے نام اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ علی حسینی خامنہ ای کے اب موجود نہ ہونے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے خاتمے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر علی حسینی خامنہ ای اب موجود نہیں ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور سینئر جوہری کمانڈر بھی مارے گئے اور ایرانی سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے تھے۔دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای محفوظ ہیں تاہم ان کے صاحبزادے اور بہو شہید ہو گئے ہیں۔

 

ایرانی سفارتخانے کے مطابق سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ان کی اہلیہ زہرہ احد عادل بھی شہید ہوئی ہیں۔ سید مجتبیٰ خامنہ ای علی حسینی خامنہ ای کے صاحبزادے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button