انٹر نیشنل

حملہ کے بعد نتن یاہو کا ویڈیو پیغام

نئی دہلی ۔ اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے ایران پر حملوں کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی جانب سے اسرائیل کو وجودی خطرہ لاحق ہے اور اسی خطرے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں میزائل اڈوں، نیم فوجی تنظیم Islamic Revolutionary Guard Corps اور بسیج فورس کے رضاکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا

 

"47 برسوں سے ان کی حکمرانی اسرائیل اور امریکہ کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے متعدد امریکیوں کو ہلاک کیا اور اپنے ہی شہریوں کا بھی قتلِ عام کیا۔ ایسے عناصر کو ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے انسانیت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

ایران کے تمام طبقات کے لیے آمرانہ حکومت سے نجات، آزادی اور امن حاصل کرنے کا وقت قریب آ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button