انٹر نیشنل

مسقط ایئر پورٹ پر کوچی آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں اچانک آگ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 14 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) عمان سے کیرالا کے کوچی آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں اچانک آگ لگنے سے دھواں پھیل گیا جس کے باعث طیارے میں سوار 145مسافروں کو فوری باہر نکال لیا گیا ۔جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔  رن وے پر ہی طیارے میں دھوئیں کا پتہ چلا جبکہ کچھ دیر میں یہ اڑان بھرنے والا تھا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوچی جانے والا بوئنگ 737-800 طیارہ مسافروں کو لے کر رن وے پر تیار تھا۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز کے انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کے بعد اس کے کیبن دھوئیں سے بھر گیا۔

ڈی جی سی اے نے کہا کہ انجن نمبر میں دھواں پائے جانے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ امدادی پرواز کا انتظام کیا جائے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے اور مناسب کارروائی بھی کریں گے۔کسی کے بھی  زخمی ہونے کی کی اطلاع نہیں ہے اور انہیں ٹرمینل کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے

واقعہ کے فوراً بعد ایئر انڈیا کی دھوئیں میں لپٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایئر انڈیا کا ہوائی جہاز دکھایا گیا تھا، جس میں گھنے سفید دھوئیں کے درمیان ہوائی اڈے کے عملے نے گھیر لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو مسقط سے کوچی لانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button