انٹر نیشنل

عمان کے شہر سوہار میں ڈرون حملہ — دو ہندوستانی شہری ہلاک، 11 زخمی

عمان کے شہر سوہار میں ہونے والے ڈرون حملے میں دو ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں 10 ہندوستانی شہری شامل ہیں۔ ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ افراد اس وقت زیرِ علاج ہیں اور کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے، جبکہ باقی افراد کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ کمپنی اور مقامی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

 

ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری (خلیج ڈویژن) اسیم مہاجن نے بتایا کہ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے سوہار میں ہونے والے ڈرون حملے کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

عمانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوہار میں دو ڈرون حملے ہوئے جن میں سے ایک ال اوی انڈسٹریل زون کو نشانہ بنا۔ اس صنعتی علاقے میں کام کرنے والے تارکین وطن میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

 

اس تازہ واقعہ کے بعد مغربی ایشیا کی حالیہ کشیدگی میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ عمان میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل مرچنٹ بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں میں تین بھارتی شہری ہلاک ہوچکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button