انٹر نیشنل

مکہ میں آج ہفتہ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف 

آج رات حرم مکی میں موجود زائرین ایک نایاب منظر دیکھ سکیں گے۔ مکہ مکرمہ میں آج (ہفتہ 4 مارچ کو) چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔سبق اورعاجل ویب کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ’گرینیج ٹائم کے مطابق رات سات بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’چاند 93 فیصد روش ہوگا۔ اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا۔ دیگر چکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے‘۔انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا تھا کہ ’خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف باتیں دریافت کرتے ہیں‘۔ ’دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button