انٹر نیشنل

ابو ظہبی میزائل ملبہ واقعہ مہلوکین میں ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شامل

نئی دہلی: مغربی ایشیا میں کشیدہ حالات بدستور جاری ہیں۔ ابوظہبی پر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک ہندوستانی شہری بتایا جا رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق اگرچہ متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے میزائلوں کو مؤثر طریقے سے روک لیا لیکن میزائل کے ملبے کے گرنے سے یہ دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

 

تاہم اس واقعے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ابھی سرکاری بیان آنا باقی ہے۔ابوظہبی میزائل حملے میں مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک بھارتی شہری شامل ہے یہ بات یو اے ای کے میڈیا شعبے نے بتائی۔ دیگر دو زخمیوں کا تعلق یو اے ای اور اردن سے بتایا گیا ہے۔

 

حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حملے سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔ دوسری جانب یو اے ای پر ایران کے حملوں کی اردن نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ نہ صرف اس ملک کی

 

خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button