پاکستان میں علیحدہ سندھودیش کے مطالبہ نے نیا زور پکڑ لیا، مظاہرے میں جھڑپیں 5 پولیس جوان زخمی ، 45 گرفتار
پاکستان کے کراچی میں سندھ کلچر ڈے کے موقع پر الگ سندھودیش کے قیام کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگیا۔ جئے سندھ متحدہ محاذ (JSSM) کے بینر تلے بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے اور سندھ کو الگ ملک بنانے کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریالی نکالی۔
عہدیداروں کی جانب سے ریالی کا روٹ تبدیل کرنے کی کوشش پر مظاہرین مشتعل ہوگئے، جس کے نتیجہ میں پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب کچھ افراد نے پولیس پر سنگ باری کی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق جھڑپوں اور پتھراؤ کے بعد 45 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 5 پولیس جوان زخمی ہوئے۔
2009 سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منائے جانے والے سندھ کلچر ڈے میں سندھودیش کے مطالبے کی آواز مسلسل بلند ہوتی رہی ہے، تاہم اس برس احتجاج میں خاصی شدت دیکھی گئی۔



