تلنگانہ

تلنگانہ کے وزراء کو قلمدان نہیں دئے گئے _ میڈیا میں آنے والی اطلاعات غلط

حیدرآباد _ 7 دسمبر ( اردولیکس) کانگریس پارٹی نے آج رات واضح کیا کہ جن وزراء نے بھی آج دوپہر حلف لیا ہے انھیں اب تک کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ہے

وزراء کو محکمے الاٹ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔جس طرح میڈیا میں بتایا گیا ہے نئے وزراء کو قلمدان دیے گئے ہیں۔حکومت نے ابھی تک وزراء کو محکمے الاٹ نہیں کئے۔

عوام قلمدان سے متعلق گشت کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔حکومت وزراء کو محکموں کے الاٹمنٹ کی تفصیلات کا اعلان سرکاری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے کرے گی۔

ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ جب تک حکومت کی جانب سے سرکاری احکامات کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے تب تک میڈیا میں وزراء کے قلمدان کی نشریات نہ کریں۔

اس سے  قبل دوپہر میں میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ نئے وزراء کو قلمدان دے دئے گئے ہیں جن میں اتم کمارریڈی کو وزیر داخلہ، سریدھربابو کو وزیر فینانس اور دیگر وزراء کو بھی قلمدان دیے گئے ہیں لیکن کانگریس نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button