انٹر نیشنل

پاسدارانِ انقلاب کا واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو دوٹوک پیغام

نئی دہلی ۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، ایران نے اپنی تازہ ترین فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے "برکہ الفتح” کا نام دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا ہدف قطر میں واقع امریکی فوجی اڈہ العدید اور عراق میں موجود دیگر امریکی اڈے ہیں۔

 

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے امریکی اڈوں پر چھ میزائل داغے تاکہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کا جواب دیا جا سکے۔ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

 

پاسدارانِ انقلاب نے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایران ہر اُس کوشش کا جواب دے گا جو اس کی قومی خودمختاری کو چیلنج کرے۔

 

یہ کارروائی نہ صرف خطے میں امریکی تسلط اور جارحیت کے خلاف ایران کی مزاحمت کا ثبوت ہے، بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی کاز کے ساتھ ایران کے غیر متزلزل موقف کا مظہر بھی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ قابض طاقتوں کو اب جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button