انٹر نیشنل

امریکہ میں بھی پٹرول کی قیمتیں آسمان پر

نئی دہلی ۔‌ایران سے جنگ کے نتیجے میں امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ ایران سے جنگ کے نتیجے میں دنیا کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ تیل اور گیس کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کی توقع کی جارہی ہے

 

تاہم مہنگائی کی اس لہر سے صرف دنیا ہی نہیں بلکہ خود امریکی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ایران سے جنگ کے پہلے ہفتے میں ہی امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ بلند ترین سطح پرجا پہنچی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب اوسط قیمت 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے

 

جو ہفتہ پہلے کے مقابلے میں تقریباً 27 سینٹ زیادہ ہے۔ امریکی آٹو موبائل اسوسی ایشن کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی اوسط پٹرول قیمت میں ایک ہی دن میں 11 سینٹ تک اضافہ دیکھا گیا جو 4 برس میں سب سے بڑا روزانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں 3.25 سے 3.50 ڈالر فی گیلن تک جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button