انٹر نیشنل

زائرین عمرہ پرمٹ کی پابندی کریں ، وزارت عمرہ و حج

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین کا وقت بچانے اور عبادت کے خشوع و خضوع کے لئے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمرہ کے لیے “نسک” پورٹل سے پیشگی وقت بک کرلیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرم کو ازدحام سے بچانے کےلیے عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ کرنے والے اپنے لیے اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔وزارت حج کا کہنا تھا کہ “نسک” پورٹل کے ذریعے تاریخ اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پرمٹ کا حصول عمرہ زائرین کی سہولت ک لیے ہے۔

عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں تاہم اگر وقت پرپہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو بہتر ہے کہ پرانے پرمٹ کو کینسل کرکے نیا پرمٹ جاری کرلیا جائے۔
واضح رہے کورونا وبا کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کےلیے مکہ مکرمہ نہیں جاسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button