انٹر نیشنل

زائرین احتیاطی تدابیر پر عمل اور ماسک استعمال کریں، وزارت حج

ریاض ۔ کے این واصف

رمضان کی وجہ سے حرمین شریفین میں زائرین کے بھاری اجتماع میں متعددی امراض کے پھیلنے کا احتمال رہتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں پھر سے لوگ کورونا سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ اسی وجہ سے وزارت حج وعمرہ نے حرمین شریفین آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پرعمل کریں۔ صحت کی حفاظت کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

 

سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرمین کے لیے چار نکاتی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جن پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔وزارت حج کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہے۔ حرمین میں ازدھام سے بچنے کےلیے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔

 

سیکیورٹی اہلکارآپ کی رہنمائی اور خدمت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ راہداریوں میں بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ گزرنے والوں کو دشواری نہ ہو۔جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ازدھام کے مقامات پر زائرین ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ صحت متاثر نہ ہو ۔

 

ماسک پہننے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ ماسک نیا ہو استعمال شدہ ماسک کو کوڑے دان میں تلف کریں سڑکوں پر نہ پھینکا جائے۔حرمین شریفین جاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ آپ کے ہمراہ کوئی سامان نہ ہو تاکہ سکون و آرام سے آپ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button