انٹر نیشنل

دلوں کے مرشد حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کو آخری وداع: جھنگ میں انسانوں کا سمندر

بر صغیر کے معروف عالمِ دین  اور سلسلۂ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی نمازِ جنازہ پیر کی دوپہر  پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں واقع جامعہ معہد الفقیر الاسلامی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت حضرت جیؒ کے صاحبزادے نے کی، جس منظر نے حاضرین کے دلوں کو رنجیدہ کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیرِ طریقت حضرت مولانا پیر حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی صاحب نقشبندی مجددی، امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سمیت ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے علماء کرام، صلحاء اور لاکھوں عقیدت مند موجود تھے۔ ہر آنکھ نم تھی اور ہر دل غم سے بوجھل نظر آ رہا تھا۔

 

جھنگ شہر میں ہر طرف لوگوں کا بڑا ہجوم تھا۔ سڑکیں، میدان اور اطراف کے علاقے انسانوں سے بھر گئے۔ فضا میں خاموشی اور دعا کا عجیب سا منظر تھا۔ لوگ اپنے محبوب روحانی پیشوا کی جدائی پر آبدیدہ تھے۔

 

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی دینی اور روحانی خدمات کو یاد کرتے ہوئے شرکاء نے ان کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی اور کہا کہ حضرت جیؒ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button