تلنگانہ

تلنگانہ کے کاغذ نگر میں بہت بڑا اژدہا، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاؤن میں ای ایس آئی کے قریب واقع ایس پی ایم کوارٹرس کے پاس ایک بہت بڑا اژدہا نظر آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رہائشی علاقے میں اژدہے کی موجودگی دیکھ کر مقامی لوگ گھبرا گئے اور فوراً حکام کو اطلاع دی۔

 

اطلاع ملتے ہی وہاں تعینات سکیورٹی عملے نے مستعدی دکھاتے ہوئے اژدہے کو قابو میں کر لیا، جس سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو خبر دی گئی، جن کی ہدایت پر اژدہے کو شہر سے دور جنگلاتی علاقے میں محفوظ طریقہ سے چھوڑ دیا گیا۔

 

اس واقعہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button