انٹر نیشنل

لاہور میں تحریک لبیک کے احتجاج پر پولیس فائرنگ، 11 کارکن جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

غزہ میں ہلاکتوں اور  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبہ کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

 

اسلامی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکن جمعرات سے مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں جو اب پُرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے دارالحکومت لاہور میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا اور اس مقصد سے قافلے کی شکل میں شہر کی جانب مارچ شروع کیا۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ پنجاب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں کم از کم 11 کارکن جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق ہاسپٹلس میں بھی زخمی مظاہرین کا علاج کرنے سے انکار کیا گیا۔ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس نے ہمارے 11 کارکنوں کو قتل کیا ہے۔

 

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد ملک کے کئی شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button