انٹر نیشنل

وزیراعظم نریندرمودی کی ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدارتی انتخابات میں جیت پر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے اور ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنا کر عالمی امن کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

 

نریندر مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا "میرے دوست ڈونالڈ ٹرمپ، آپ کی تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جیسا کہ آپ اپنی پچھلی مدت کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک ساجھیداری کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں۔

 

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر مختلف مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button