تلنگانہ

تلنگانہ کے چند اضلاع میں آج اور کل بارش

محکمہ موسمیات کے ماہر بالا جی کے مطابق تلنگانہ میں ایک بار پھر بارش کے امکانات ہیں، تاہم تمام اضلاع میں نہیں بلکہ چند مخصوص اضلاع میں ہی بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

انہوں نے بتایا کہ خصوصاً کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم، مولگو، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، ورنگل اور محبوب آباد اضلاع میں اتوار کی دوپہر سے رات تک بارش ہوسکتی ہیں۔ حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

بالا جی نے مزید کہا کہ پیر کو حیدرآباد میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہیں، جس کے امکانات دوپہر سے رات تک رہیں گے۔ فی الحال ریاست میں بارش کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button